35 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکانز لائنز میں پہلی بار پاکستان کی نمائندگی، مومن ثاقب نے تاریخ...

کانز لائنز میں پہلی بار پاکستان کی نمائندگی، مومن ثاقب نے تاریخ رقم کردی


— فائل فوٹو

ایک وائرل ویڈیو کے سبب شہرت حاصل کرنے والے نوجوان سوشل میڈیا انفلوئنسر، ٹک ٹاکر و اداکار مومن ثاقب نے تاریخ رقم کر دی۔

ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ معروف کانٹنٹ کری ایٹر مومن ثاقب کانز لائنز 2025 میں ٹک ٹاک کانٹنٹ کری ایٹرز کی پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کرنے والی پہلی شخصیت بن گئے ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کانٹنٹ کری ایٹر نے مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس اعزاز پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں مجھے دنیا کے سب سے باوقار تخلیقی میلے کانز لائنز میں ٹک ٹاک کانٹنٹ کری ائٹرز کمیونٹی کی بطور پہلے پاکستانی تخلق کار نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر ذہنی صحت سے متعلق ایک ایسے مسئلے پر روشنی ڈالی جو واقعی توجہ طلب تھا۔

خیال رہے کہ فرانس کے شہر کانز میں یہ میلہ ہر سال منعقد ہوتا ہے۔ جہاں تخلیقی صلاحیت، جدت اور مؤثر ابلاغ کا اعتراف کیا جاتا ہے۔ جس میں دنیا بھر سے بااثر برانڈز، ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں، کری ایٹرز اور میڈیا لیڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جاتا تاکہ تخلیقی صنعتوں میں نئے رجحانات اور کامیاب حکمتِ عملی کا تبادلہ کیا جا سکے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات