کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کے بھاؤ میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 1 ہزار 465 روپے بڑھا ہے۔
اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 58 ہزار 465 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 256 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 7ہزار 325 روپے ہو گیا۔
اسی طرح عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالرز کے اضافے سے 3 ہزار 369 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔