32 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںنیوزی لینڈ نے پاکستان کو 6-2 سے شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 6-2 سے شکست دیدی


فوٹو فائل

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن(ایف آئی ایچ ) نیشنز کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 6-2 سے شکست دے دی۔

کوالالمپور میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ابتدائی منٹوں میں 2 مرتبہ گیند پاکستان کے جال میں پہنچائی، یہ گولز فاؤل قرار دے کر مسترد کیے گئے۔

نیوزی لینڈ نے میچ کے چھٹے منٹ میں پاکستان کے خلاف پہلا گول کیا اور پندرہویں منٹ ایک اور گول کرکے برتری 0-2 کردی، جو پہلے کوارٹر کے اختتام تک برقرار رہی۔

پہلے کوارٹر میں پاکستان ٹیم کے تینوں ریویو کامیاب رہے، پہلے دو گول قرار دینے پر ریویو لیا جو گول مسترد کردیےگئے جبکہ پاکستان کے خلاف امپائر نے پنالٹی اسٹروک دیا، جس کے خلاف ریویو لیا، وہ بھی کامیاب ہوا، ریفری کو اسٹروک کا فیصلہ واپس لینا پڑا۔

نیوزی لینڈ نے تیسرا گول دوسرے کوارٹر کے تیسرے منٹ میں بنایا، اسی کوارٹر میں نیوزی لینڈ نے مزید 2 گول کرکے برتری کو 0-5 کردیا۔

تیسرے کوارٹر کے آغاز میں پاکستان نے اپنا پہلا گول کرکے خسارے کو کم کر 1-5 کردیا۔

اس سے قبل سابق اولمپئنز نے پاکستانی ٹیم کو فائنل میں اٹیکنگ ہاکی کھیلنے کا مشورہ دیا۔

یاد رہے پاکستان نے گزشتہ روز سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے بعد فرانس کو ہرا یا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو شکست دی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات