37 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںنیشنز کپ فائنل میں پہنچنے والی ہاکی ٹیم کی جیبیں خالی

نیشنز کپ فائنل میں پہنچنے والی ہاکی ٹیم کی جیبیں خالی


کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم ملائشیا میں ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے لیکن ان کی جیب خالی ہے۔ کھلاڑی تاحال ڈیلی الاؤنس سے محروم ہیں۔ کپتان عماد شکیل بٹ نے شکوہ کیا ہے کہ پلیئرز کو 10 روز میں ایک دن کا بھی یومیہ الاؤنس ادا نہیں کیا گیا، جو محض 30 ہزار روپے بنتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ٹریننگ کیمپ کے بھی ڈیلی الاؤنسز بھی کھلاڑیوں کو نہیں ملے۔ عماد بٹ نے کہا کہ پاکستان ہاکی کیلئے اب لوگوں کو مل کر اٹھنا چاہیے، ورنہ ہاکی مکمل تباہ ہوجائے گی، کھلاڑیوں نے ملائشیا جانے سے پہلے بھی پیسوں کا مطالبہ کیا تھا ۔ قومی کھیل کی کوئی سرپرستی نہیں کرتا۔ کرکٹ ہر ایک کی توجہ کا مرکز ہے، قومی کھیل زندہ رہنے کیلئے جدوجہد کررہا ہے، بزنس مین کرکٹ لیگز پر کروڑوں خرچ کرتے ہیں لیکن جب ہاکی کی بات آتی ہے تو بجٹ نہیں ہوتا۔ بحیثیت کھلاڑی ہمیں درد ہوتا ہے، آج بھی میدان میں جیتنے کی کوشش کریں گے لیکن ہم یہ اکیلے نہیں کرسکتے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات