29 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیفیس بک پر لاگ اِن ہونے کیلیے نیا طریقہ متعارف

فیس بک پر لاگ اِن ہونے کیلیے نیا طریقہ متعارف


میٹا کی جانب سے فیس بک کے اربوں صارفین کو ایک نیا طریقہ استعمال کرتے ہوئے لاگ اِن کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم فیس بک نے اب آئی فون یا اینڈرائیڈ جیسے اسمارٹ فونز کے لیے پاس کیز کا سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔

فیس بک منتظمین کا کہنا ہے کہ لاگ اِن کا نیا سسٹم پاسورڈ (جو باآسانی چرایا جا سکتا ہے یا جن کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے) سے زیادہ محفوظ ہے۔

لہٰذا اب پاسورڈ ٹائپ کرنے کے بجائے صارفین بالکل اس ہی طرح پلیٹ فارم پر لاگ اِن ہو سکیں گے جیسے وہ اپنے فون کو ان لاک کرتے ہیں جس کا مطلب ہے آئی فون پر فیس آئی ڈی اسکین یا فنگر پرنٹ سینسر پر ٹیپ کر کے۔

ایپل اور گوگل سمیت ٹیکنالوجی جائنٹس نے پاسورڈ کو پاس کیز سے بدل دیا ہے جس کو زیادہ محفوظ تصور کیا جا رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات