32 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومقومی خبریںعدالت نے ایف آئی اے کے دو افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ...

عدالت نے ایف آئی اے کے دو افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے


فائل فوٹو 

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کراچی کی عدالت نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے 2 افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

فارن ایکسچینج ریگولیشن کی خلاف ورزی کیس میں گواہی کیلئے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ایف آئی اے افسران پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ایف آئی اے کے دو افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، جبکہ خاتون ایڈیشنل ڈائریکٹر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ کیس کے تفتیشی افسر محمد سلیم، انسپکٹر طارق بیگ گواہی کے لیے پیش نہیں ہوئے، گواہاں پیش ہوئے نہ ہی عدالت کو اس سے متعلق آگاہ کیا گیا، ڈائریکٹر ایف آئی اے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرواکے 26 جون تک رپورٹ پیش کریں۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے افسران کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے لیگل کا کہنا ہے کہ گواہان کو بیانات ریکارڈ کروانے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات