35 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومغزہ لہو لہوسانحہ 12 مئی: سابق میئر کراچی وسیم اختر و دیگر ملزمان عدالت...

سانحہ 12 مئی: سابق میئر کراچی وسیم اختر و دیگر ملزمان عدالت میں پیش



کراچی:

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے 6 مقدمات میں آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 12 مئی کے 6 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم کے رہنما و سابق میئر کراچی وسیم اختر و دیگر ملزمان پیش ہوئے۔

شریک ملزم ذاکر حسین کے انتقال سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا گیا۔ وکیل صفائی سے نے موقف دیا کہ ملزم ذاکر حسین بیماری کے باعث انتقال کرچکے ہیں۔

ملزم ذاکر حسین کا نام مقدمات سے نکالا جائے۔ تفتیشی افسر نے ملزم ذاکر حسین کی موت سے متعلق ڈیتھ سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے ملزم ذاکر حسین کا نام مقدمات سے الگ کرنے کی ہدایت کردی۔

پراسکیوشن کی جانب سے گواہ عدالت میں پیش نہ ہوسکے، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے مقدمات کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی۔

پولیس کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر سمیت 20 سے زائد ملزمان نامزد ہیں۔ ملزمان کیخلاف ایئر پورٹ پولیس نے 2007 میں مقدمات درج کئے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات