37 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومغزہ لہو لہودیربالا اور کوہستان میں شدید بارش، سیلابی صورتحال سے تباہی

دیربالا اور کوہستان میں شدید بارش، سیلابی صورتحال سے تباہی



اپر دیر:

دیربالا: کوہستان کے سیاحتی مقامات جہاز بانڈہ، لاموتی، باڈگوائی اور وادی کمراٹ میں شدید بارش نے تباہی مچادی۔

بارش کے باعث ندی نالوں اور دریائے کوہستان میں طغیانی آگئی اور سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔

شدید بارشوں سے جہاز بانڈہ، لاموتی، جندری اور دیگر مقامات کے تین رابطہ پل بہہ گئے، زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ کئی مکانات، قابل کاشت اراضیات اور رابطہ سڑکیں بھی سیلاب میں بہہ گئیں۔

سیلابی صورتحال کی وجہ سے کمراٹ روڈ مختلف مقامات پر بہہ گیا، سیاح پھنس گئے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سیلابی ریلہ پاتراک بازار میں داخل ہوگیا، گھروں اور دکانوں کو پانی میں ڈوبا دیا۔

سیلاب سے کئی بجلی گھر دریا برد ہوگئے، بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ فصلیں اور میوہ جات کے باغات سیلاب میں بہہ گئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات