32 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںدریاؤں، آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال سامنے آگئی

دریاؤں، آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال سامنے آگئی


واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بتادی۔

ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 74 ہزار 500 جبکہ اخراج 1 لاکھ 51 ہزار 600 کیوسک ہے۔

ترجمان کے مطابق دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 400 جبکہ اخراج 20 ہزار کیوسک ہے، ادھر چشمہ بیراج میں پانی کی آمد1 لاکھ81 ہزار 500 اور اخراج 1 لاکھ 75 ہزار کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 62 ہزار 700 اور اخراج 30 ہزار 400 کیوسک ہے اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد و اخراج 22 ہزار 200 کیوسک ہے۔

ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم میں آج پانی کی سطح 1455 اعشاریہ 90 فٹ جبکہ ذخیرہ 12 لاکھ72 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم میں آج پانی کی سطح 1169 اعشاریہ 50 فٹ جبکہ ذخیرہ 25 لاکھ61 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 643 اعشاریہ 20 فٹ اور ذخیرہ91 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ترجمان کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 39 لاکھ 24 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات