32 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںحزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ کے خصوصی محافظ اسرائیلی حملے...

حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ کے خصوصی محافظ اسرائیلی حملے میں شہید


فوٹو: عرب میڈیا 

اسرائیلی حملے میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ کے خصوصی محافظ ابوعلی الخلیل شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ابوعلی الخلیل کو عراق سے تہران جاتے ہوئے نشانہ بنایا، وہ حسن نصراللّٰہ کے محافظ اور خصوصی مشیر سمجھے جاتے تھے۔

ابوعلی الخلیل آخری مرتبہ 23 فروری کو حسن نصراللّٰہ کے جنازے میں نظر آئے تھے، حزب اللّٰہ نے ابوعلی الخلیل کی ایران میں شہادت کی تصدیق کردی۔

اس سے قبل اسرائیل نے ایرانی شہر قم میں حملہ کیا ہے، اسرائیلی ڈرون نے رہائشی عمارت کی بالائی منزل کو نشانہ بنایا، اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈ کے سربراہ سعید آزادی شہید ہوگئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات