34 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںباووما زمبابوے سیریز سے باہر، قیادت مہاراج کے سپرد

باووما زمبابوے سیریز سے باہر، قیادت مہاراج کے سپرد


جوہانسبرگ (جنگ نیوز) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کو زمبابوے کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، کپتان ٹیمبا باووما ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ کیشو مہاراج قیادت سنبھالیں گے۔ کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے مطابق باووما ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں ہیمسٹرنگ انجری سے صحت یاب نہیں ہو سکے ہیں۔ پہلا ٹیسٹ 28 جون سے بلاوائیو میں کھیلا جائے گا ۔ جنوبی افریقی اسکواڈ میں ڈیوڈ بیڈنگھم، میتھیو بریٹزکے، ڈیوالڈ بریوس، کوربن بوش، ٹونی ڈی زورزی، زبیر حمزہ، کوینا مافاکا، وِیان مولڈر، لوان ڈرے پریٹوریئس، لیسیکو سینوکوانی، پرینلین سبرائن، کائل ویریان اور کوڈی یوسف شامل ہیں۔ لنگی انگیڈی صرف دوسرے ٹیسٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ مہاراج اس سے قبل ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کی قیادت کر چکے ہیں ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات