37 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران کے شمال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

ایران کے شمال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے


— فائل فوٹو

ایران اسرائیل جنگ کے دوران شمالی ایران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  گزشتہ شب ایران کے صوبہ سمنان کے جنوبی مغربی علاقے سورکھیا میں 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس جی ایس کے مطابق سمنان کے جنوب مغرب میں تقریباً 37 کلومیٹر (23 میل) دور 10 کلومیٹر (6 میل) کی گہرائی میں زلزلہ آیا۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلہ 20 جون کو مقامی وقت کے مطابق رات 9:19 پر آیا۔ تاہم زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت تہران میں بھی محسوس کیے گئے جو سورکھیا سے تقریباً 150 کلومیٹر (90 میل) دور ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات