35 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران کبھی بھی یورینیم افزودگی مکمل بند نہیں کرے گا: ایرانی وزیر...

ایران کبھی بھی یورینیم افزودگی مکمل بند نہیں کرے گا: ایرانی وزیر خارجہ


—فائل فوٹو

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی یورینیم افزودگی مکمل بند نہیں کرے گا۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  حملے کے بعد یقین نہیں کہ امریکا پر اعتماد کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ دو ہفتے کے اندر معاہدے کے لیے اپنا عزم دکھائے، شاید امریکا نے بات چیت کو اسرائیلی حملوں کے کور کے طور پر استعمال کیا۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ وٹکوف اپنے وعدوں پر عمل نہ کر سکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای پر حملہ سب سے بڑا جرم ہوگا لیکن وہ ایسا کر نہیں پائیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات