37 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی فوج کا حزب اللّٰہ کے ٹھکانے پر حملہ کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج کا حزب اللّٰہ کے ٹھکانے پر حملہ کرنے کا دعویٰ


— فائل فوٹو

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایرانی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ کے ٹھکانے پر حملہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے لبنان کے جنوبی شہر ناقورہ کے قریب لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ کے انفرااسٹرکچر سائٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات اسرائیلی بحریہ نے جنوبی لبنان کے علاقے ناقورہ میں حزب اللّٰہ کی رضوان فورس کے انفراسٹرکچر سائٹ پر حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ مقام حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی تیاری کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ حزب اللّٰہ کی انفرااسٹرکچر سائٹ کو ایسے وقت میں نشانہ بنایا گیا ہے جب گزشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع نے حزب اللّٰہ کو ایران اسرائیل جنگ میں شمولیت سے خبردار کیا تھا۔

اس سے قبل حزب اللّٰہ نے ایران اسرائیل جنگ میں ایران کی حمایت کا عندیہ یہ کہتے ہوئے دیا تھا کہ ایرانی سُپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے قتل کی صورت میں غیر جانبدار نہیں رہ سکتے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات