34 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاسرائیلی سیکورٹی کا پول کھل گیا، یہودی اولمپکس’’ مکابیا گیمز‘‘ ملتوی

اسرائیلی سیکورٹی کا پول کھل گیا، یہودی اولمپکس’’ مکابیا گیمز‘‘ ملتوی


کراچی /یروشلم (اسٹاف رپورٹر/ جنگ نیوز) دنیا بھر کے یہودی کھلاڑیوں کے ’’یہودی اولمپکس‘‘ کہلانے والے مکابیا گیمز 2025 کو ایک سال کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ صیہونی ریاست میں جاری جنگی صورتحال اور اس کی کمزور ہوتی سیکورٹی کے باعث کیا گیا، جس نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اس کی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ایونٹ یروشلم میں 8 جولائی 2025 سے شروع ہونا تھا۔ منتظمین کے مطابق اب گیمز 2026 کے موسم گرما میں ہوں گے ۔ ایونٹ میں دنیا بھر سے تقریباً 10000 ایتھلیٹس کی شرکت متوقع تھی۔ اولمپکس کی طرح یہ مقابلے بھی چار سال ہوتے ہیں ۔ مکابیا تنظیم نے اعتراف کیا کہ ایران پر حملے سے پیدا ہونے والی پیچیدہ سیکورٹی صورتحال، فضائی پروازوں کی معطلی، اور فوجی کمانڈ کے احکامات نے اسے ملتوی کرنے پر مجبور کیا۔ اس فیصلے نے واضح کر دیا ہے کہ صیہونی ریاست اپنی نام نہاد طاقت کے دعووں کے باوجود ایک بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹ کی میزبانی کے لیے بھی محفوظ نہیں ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات