37 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومانٹرٹینمنٹ93 سالہ شخص بیوی کو لے کر جیولری شاپ پہنچ گیا

93 سالہ شخص بیوی کو لے کر جیولری شاپ پہنچ گیا


تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں 93 سالہ شخص اپنی بیوی کو لے کر جیولری شاپ پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بزرگ شہری اپنی بیوی کےلیے منگل سوتر خریدنے کے لیے جیولری کی دکان آیا تھا۔ اس جوڑے کا تعلق مقامی گاؤں سے تھا۔

دکان کے اندر اس جوڑے نے کافی دیر بعد ایک منگل سوتر کا انتخاب کیا جس پر دکان میں موجود شخص نے پوچھا کہ آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں۔

اس پر بزرگ خاتون نے 1120 روپے باہر نکالے جبکہ شوہر نے اپنے بیگ سے سکّوں سے بھرے 2 تھیلے نکالے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دکان میں موجود شخص نے اس جوڑے کی محبت اور معصومیت دیکھ کر اصل قیمت لینے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ صرف 20 روپے لے گا۔

بعدازاں دکاندار نے بتایا کہ اس جوڑے نے بہت سی مشکلات کو برداشت کیا ہے، ان کے بڑے بیٹے کی موت ہوچکی ہے جبکہ چھوٹا بیٹا شراب کی لت میں مبتلا ہے اور یہ دونوں اکیلے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ منگل سوتر شادی شدہ ہندو عورتیں پہنتی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات