37 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریں2 آئل ٹینکر جہازوں میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی

2 آئل ٹینکر جہازوں میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی


—ایکس ویڈیو گریب

خلیجِ عمان میں 2 آئل ٹینکر بحری جہازوں میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی۔

روس کے ایڈلین سوئزمیکس اور لائبیرین فرنٹ ایگل نامی آئل ٹینکرز میں تصادم متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے نزدیک ہوا ہے جس کے بعد متحدہ عرب امارات کی ٹیمز نے ٹینکرز سے 24 افراد کو ریسکیو کیا۔

دونوں آئل ٹینکرز پر 70 ہزار ٹن خام تیل موجود تھا، اماراتی ٹیمز نے جدوجہد کے بعد آئل ٹینکرز پر لگی آگ پر قابو پا لیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق نیویگیشنل غلطی آئل ٹینکرز میں تصادم کی وجہ بنی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اسرائیل جنگ کے باعث نیویگیشن میں الیکٹرانک خلل بڑھ گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات