34 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومانٹرٹینمنٹپنیر چکھنے کی دنیا کی سب سے بڑی تقریب، 1185 افراد شریک

پنیر چکھنے کی دنیا کی سب سے بڑی تقریب، 1185 افراد شریک


تصویر سوشل میڈیا۔

پنیر چکھنے (چیز ٹیسٹنگ) کی دنیا کی سب سے بڑی تقریب جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں ہوئی، جہاں ایک مقامی ڈیری کمپنی نے اپنی 80ویں سالگرہ کے موقع پر تقریباً 1200 افراد کو پنیر چکھائی۔  

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ الپینا پروڈکٹوس الیمنٹیکوز ایس اے ایس بی آئی سی نے دنیا کا سب سے بڑا چیز ٹیسٹنگ ایونٹ ریکارڈ بنایا ہے جس میں  1185 افراد شامل تھے جنھوں نے دارالحکومت بوگوٹا کے شمال میں واقع شہر سوپو کونڈینامکرا میں دودھ سے تیار مزیدار پنیر کے نمونے چکھے اور اسے انجوائے کیا۔ 

کولمبیئن کمپنی نے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے کینگرو ویلی ایگری کلچرل اینڈ ہارٹی کلچرل ایسوسی ایشن کے سابقہ ریکارڈ کو توڑ کر قائم کیا ہے، آسٹریلوی کمپنی نے  2019 میں یہ ریکارڈ قائم کیا تھا اور وہاں منعقدہ تقریب میں ایک ہزار افراد نے پنیر کا ذائقہ چکھا تھا۔

 گنیز ورلڈ ریکارڈز کے قواعد کے مطابق تمام شرکا کے لیے تین اقسام کی پنیر کو چکھنا ہوتا ہے، کولمبیا کی ریکارڈ ساز تقریب میں گورئیر، سوپو اور اگرویا پنیر کا انتخاب کیا گیا تھا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ایڈجوڈیکیٹر نتالیہ رمیریز نے اس موقع پر کہا یہ ایونٹ نہ صرف پنیر چکھنے کے فن کا جشن مناتا ہے بلکہ یہ الپینا کی ڈیری انڈسٹری میں اعلیٰ معیار کے عزم کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ انھوں نے تمام شرکاء کو اس تاریخی سنگِ میل کو ممکن بنانے پر مبارکباد دی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات