30 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومغزہ لہو لہوپاک امریکا بڑھتے تعلقات اور فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ملاقات پر...

پاک امریکا بڑھتے تعلقات اور فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ملاقات پر بھارت نے جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کردیں


فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر کی تاریخی ملاقات اور پاک امریکا بڑھتے تعلقات کے بعد بھارت نے ایک بار پھر جھوٹ کی فیکٹری کھول کر پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔

بھارت کی جانب سے ریاستی سرپرستی میں چلنے والی جعلی خبروں کی فیکٹریاں ایک بار پھر سرگرم ہو گئی ہیں تاکہ عالمی سطح پر “معرکۂ حق” میں ہونے والی بدترین سفارتی و سیاسی شکست کو جھوٹے بیانیے سے چھپایا جا سکے۔

بین الاقوامی سطح پر حالیہ دنوں میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی پیش رفت نے بھارت کو شدید خفت سے دوچار کیا ہے۔

اس شرمندگی کو چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پرانی چال ایک بار پھر دہرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق، بھارت کی جانب سے جعلی بیانیہ تراشنے کے لیے سوشل میڈیا اور غیر مصدقہ ویب سائٹس کا سہارا لیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جا سکے اور بھارت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالا جا سکے۔

عالمی میڈیا اور سفارتی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کی موجودہ مایوسی اور جھوٹ پر مبنی مہم اس کی سفارتی تنہائی اور اخلاقی شکست کا واضح ثبوت ہے۔

پاکستانی حکام اور عوام نے ان بھارتی ہتھکنڈوں کو کھلا جھوٹ اور شرمناک کوشش قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی جعلی خبروں اور ریاستی پروپیگنڈا نیٹ ورکس کا نوٹس لے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات