کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاتھم نسانکا کی مراتھن اننگز کی بدولت سری لنکا نے گال ٹیسٹ میں شاندار فائٹ بیک کیا ہے۔ اوپنرنے کیریئر بیسٹ 187 رنز بناکرپہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو بنگلہ دیش کے خلاف بہتر پوزیشن پر پہنچا دیاہے۔گال میں تیسرے دن کھیل کے اختتام پربنگلہ دیش نے چار وکٹ پر 368رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں495رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ سری لنکا کو اسکور برابر کرنے کے لئے127رنز درکار ہیں۔ نسانکانےایک ہزار رنز مکمل کرلیے۔ کمنڈو مینڈس 37 اور دھنجیا ڈی اسلوا 17 رنز پر کھیل رہے تھے۔