34 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومانٹرٹینمنٹفیصل رحمان نے ڈکی بھائی کو ڈگی بھائی کہہ کر ٹرول کردیا

فیصل رحمان نے ڈکی بھائی کو ڈگی بھائی کہہ کر ٹرول کردیا


—فائل فوٹوز

فیصل رحمان نے ڈکی بھائی کو ’ڈگی بھائی‘ کہہ کر ٹرول کردیا، سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصروں کا طوفان آگیا۔

پاکستان کے سینئر اداکار فیصل رحمان حال ہی میں نجی ٹی وی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر کھل کر بات کی۔ 

فیصل رحمان نے مذاحیہ انداز میں ڈکی بھائی کا نام غلط ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ڈگی بھائی کا نام سنا ہے، وہ ایک ٹک ٹاک اسٹار ہیں، میرے دور میں تو ٹک ٹاک ہوتا ہی نہیں تھا، تو اگر میں نے غلط نام لیا تو بس اسی لیے لیا پلیز، ڈکی بھائی بعد میں ویڈیو پر مجھے ٹرول مت کرنا۔

فیصل رحمان نے دوسرے انفلوئنسر رجب بٹ سے متعلق سوال کے جواب میں پوچھا کہ کیا یہ وہی ہے جس نے ہمارے فنکاروں کے خلاف بات کی تھی؟

انہوں نے واضح کیا کہ میں فنکاروں کی جانب سے انفلوئنسرز کو جواب دینے کے خلاف ہوں، میں نے ایک پول میں بھی حصہ لیا اور میں نے ووٹ دیا کہ فنکاروں کو جواب نہیں دینا چاہیے، یہ آزاد دنیا ہے اور ہر کسی کو اپنی رائے دینے کا حق حاصل ہے۔

ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر قہقہوں کا طوفان برپا کردیا۔ شائقین فیصل رحمان کے ’ڈگی بھائی‘ کہنے کے انداز سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں، ڈکی نہیں، ڈگی بھائی ہی ہونا چاہیے، ڈگی بھائی اب کونے میں بیٹھ کر رو رہے ہوں گے، میں خود روزانہ 5-6 گھنٹے ٹک ٹاک پر گزارتا ہوں، مگر مجھے بھی نہیں پتہ یہ کون ہیں، ڈگی بھائی اچھا نام ہے اسی کو رکھ لیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات