30 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومقومی خبریںصائمہ سلیم قوم کیلئے چمکتا ستارہ ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

صائمہ سلیم قوم کیلئے چمکتا ستارہ ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر


فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مشن کی رکن صائمہ سلیم سے ملاقات کی ہے—تصویر بشکریہ ایکس

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مشن کی رکن صائمہ سلیم سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ صائمہ سلیم قوم کے لیے چمکتا ستارہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج خصوصی افراد کی معاونت اور با اختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صائمہ سلیم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اقوامِ متحدہ میں اپنے کام، پاکستان کو درپیش اہم مسائل اور چیلنجز پر بریفنگ دی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اہم عالمی و علاقائی معاملات پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا اور خطے میں بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کرنے پر صائمہ سلیم کی تعریف کی۔

اس موقع پر صائمہ سلیم نے فیلڈ مارشل کے ساتھ اپنا ادبی کام بھی شیئر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صائمہ سلیم خصوصی افراد کے لیے عزم اور ہمت کی روشن مثال ہیں۔ وہ بصارت سے محرومی کے باوجود عالمی سفارت کاری میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات