34 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبڑی شپنگ کمپنی نے اسرائیلی حیفہ پورٹ کا سفر روک دیا، اسرائیلی...

بڑی شپنگ کمپنی نے اسرائیلی حیفہ پورٹ کا سفر روک دیا، اسرائیلی اخبار


فائل فوٹو 

اسرائیلی تجارت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، بڑی شپنگ کمپنی نے اسرائیلی حیفہ پورٹ کا سفر روک دیا۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق  شپنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ حیفہ، اشدود و دیگر پورٹس کی سیکیورٹی صورتحال خراب ہے، اسرائیلی پورٹس پر کریو کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کی شپنگ کمپنی نے اسرائیل کی حیفہ پورٹ پر جہازوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ڈینش کمپنی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی حیفہ پورٹ پر جہازوں کی آمد و رفت معطلی کا فیصلہ اسرائیل ایران جاری تنازع، خطرات کی رپورٹس کے جائزے اور  جہازوں اور عملے کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات