کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور میں اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کے چوتھے دن سابق کپتان بابر اعظم شریک نہیں ہوئے۔وہ دو دن کی ٹریننگ کے بعد کیمپ سے چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بابر اعظم پی سی بی اور کیمپ انتظامیہ کو بتاکر پہلے سے طے شدہ کمٹ منٹ کی وجہ سے بیرون ملک کے لئے اڑان بھر گئے ہیں۔ ادھر پی سی بی نے کیمپ کی ایک ویڈیو ریلیز کی ہے جس میں بیٹنگ کوچ حنیف ملک بتارہے ہیں کہ فخر زمان اور بابر اعظم نیٹ پر کس طرح بیٹنگ کرتے ہیں ۔دونوں کو جارحانہ اسٹروکس کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ڈہائی منٹ کی ویڈیو کے بعد بتایا کہ ورٹیکل میں بابر اعظم کی بیٹ اسپیڈ فخر زمان سے بھی زیادہ رہی۔ ان کی بیٹ اسپیڈ 80اور پاور فیکٹر1137رہا ۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں مختلف ٹریننگ سیشنز میں شرکت کی۔