اسرائیلی حکام نے تسلیم کیا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کا میزائل دفاعی نظام غیر موثر ہوتا جارہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے تسلیم کیا کہ ایران کی جانب سے داغے جانے والے مختلف میزائلوں حملوں سے اسرائیلی میزائل دفاعی نظام کی صلاحیتیں متاثر ہو رہی ہیں۔
اسرائیلی حکام نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ایران کے تیز رفتار میزائلوں نے اپنے اہداف کی جانب جاتے ہوئے اسرائیلی میزائل دفاعی نظام کو زیادہ وقت نہیں دیا۔
حکام نے تسلیم کیا کہ اب اسرائیلی میزائل دفاعی نظام محض 65 فیصد ایرانی میزائیلوں کو روک سکے، جبکہ اس سے قبل یہ شرح 90 فیصد تھی۔
اسرائیلی حکام نے یہ بھی مانا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایرانی بہتر اور تیز رفتار میزائلوں کا استعمال بڑھا رہے ہیں جس سے نمٹنے کےلیے اسرائیلی سسٹم کو 6 سے 10 منٹ کا وقت مل پاتا ہے۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایرانی اپنے میزائلوں کی رہنمائی کےلیے آخری مرحلے کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے ایرانی میزائل درست انداز میں اپنے ہدف کو تباہ کر پاتے ہیں۔