ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام کے خلاف اسرائیل نے بلاجواز جنگ مسلط کی، اسرائیلی جارحیت امن اور قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزی ہے۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، ایران میں جوہری تنصیبات پر اسرائیل کے حملے سنگین جنگی جرائم ہیں۔
عباس عراقچی نے کہا کہ پوری طاقت کے ساتھ علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔