برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا اسرائیلی حملے کے بعد سے کئی بار رابطہ ہوا ہے۔
3 علاقائی سفارتکاروں نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ بحران کے سفارتی حل کے لیے وٹکوف اور عباس عراقچی نے متعدد بار فون پر بات کی۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی حملے بند ہونے تک مذاکرات میں واپس آنے سے انکار کر دیا، عباس عراقچی نے اسرائیل پر جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی شرط پر جوہری معاملے پر لچک دکھانے کا کہا۔
علاقائی سفارت کاروں کے مطابق پہلی کال امریکا کی طرف سے کی گئی تھی۔
امریکی اور ایرانی حکام نے معاملے پر تبصرہ نہیں کیا، اپریل سے اب تک امریکا ایران بالواسطہ جوہری مذاکرات کے پانچ مراحل ہوچکے ہیں۔