37 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںآیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے مشیر و محافظ کمانڈر علی شمخانی...

آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے مشیر و محافظ کمانڈر علی شمخانی زندہ ہیں، حالت پہلے سے بہتر، ایرانی میڈیا


— فائل فوٹو

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے مشیر اور محافظ کمانڈر علی شمخانی زندہ ہیں اور اب ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کے میڈیا ادارے کا کہنا ہے کہ مشیر علی شمخانی کی حالت اب مستحکم ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کو جاری ہونے والے ایک پیغام میں علی شمخانی نے کہا ہے کہ میں زندہ ہوں اور ایران پر اپنی جان قربان کرنے کےلیے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی میڈیا نے کہا تھا کہ 13 جون کو ان کی رہائشگاہ پر اسرائیلی حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور انہیں تہران کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بعدازاں اسی روز میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ علی شمخانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ علی شمخانی اسرائیلی حملوں میں شدید زخمی ہوئے تھے لیکن اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

صہیونی دشن کو سزا دینے کا عمل جاری ہے، خامنہ ای

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ صہیونی دشمن کو سزا دینے کا عمل جاری ہے۔

اپنے ایک بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ صہیونی دشمن کو سزا دی جارہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات