37 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹ31 گھنٹے مسلسل اسٹیل پین بجانے کا عالمی ریکارڈ

31 گھنٹے مسلسل اسٹیل پین بجانے کا عالمی ریکارڈ


—تصویر بشکریہ گنیز ورلڈ ریکارڈز

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے موسیقار نے 31 گھنٹے مسلسل اسٹیل پین بجا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

 28 سالہ باصلاحیت موسیقار جوشوا ریگریلو نے موسیقی کی دنیا میں ایک نیا تاریخ ساز کارنامہ انجام دیا، انہوں نے 31 گھنٹے مسلسل اسٹیل پین (steelpan) بجا کر دنیا کا طویل ترین اسٹیل ڈرم بجانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

جوشوا بچپن سے ہی موسیقی کے ماحول میں پلے بڑھے، ان کے والد ٹرینیڈاڈ کے ایک مشہور اسٹیل بینڈ کے بانی تھے اور جوشوا نے محض 5 سال کی عمر سے اسٹیل پین بجانا سیکھا۔

جوشوا کا کہنا ہے کہ اسٹیل پین میرے لیے صرف ایک ساز نہیں بلکہ میرا وجود ہے۔

 اسٹیل پین 20ویں صدی میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں ایجاد ہوا، اس کا تعلق مزاحمت، جدوجہد اور ثقافت کی تاریخ سے جڑا ہوا ہے، یہ ساز ہمارے کلچر سے جنم لینے والی ایک آواز ہے، دنیا کو اس کی اہمیت جاننی چاہیے۔

انہوں نے ریکارڈ قائم کرنے کا فیصلہ اچانک کیا اور صرف 3 دن میں منصوبہ بندی مکمل کی، پہلے 30 گھنٹے بجانے کا ارادہ تھا، لیکن آخری لمحات میں جب اسٹیج منیجر نے بتایا کہ ٹائمر 31 گھنٹے پر سیٹ ہے تو انہوں نے ایک اضافی گھنٹہ اور بجا کر ریکارڈ کو مزید یادگار بنا دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک لمحے پر مجھے لگا کہ سب کچھ ختم ہو رہا ہے لیکن کسی نے مجھے آلو بخارے دیے اور وہی معمولی سی چیز میرے لیے طاقت کا ذریعہ بن گئی۔

اس پوری کوشش کو یوٹیوب پر براہِ راست نشر کیا گیا، ان کی ماں اور گرل فرینڈ نے انہیں کھانا کھلایا اور مشروبات دیے تاکہ وہ بجانا جاری رکھ سکیں، جبکہ ان کی 80 سالہ دادی تمام 31 گھنٹے وہیں موجود رہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات