39 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںویمنز ٹی 20 ورلڈکپ آئندہ سال، پاکستان اور بھارت ایک گروپ میں

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ آئندہ سال، پاکستان اور بھارت ایک گروپ میں


کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی نےآئند ہ سال انگلینڈ میں 10 ویں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ میگا ایونٹ 12 جون سے شروع ہوگا۔ 12ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔33 میچ سات گرائونڈز میں ہوں گے۔ افتتاحی میچ ایجبسٹن میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، بھارت اور دو کوالیفائر ٹیموں کے ساتھ گروپ ون میں ہے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ14 جون کو بھارت کے خلاف ایجبسٹن برمنگھم، دوسرا 17 جون کو جنوبی افریقا کے خلاف ایجبسٹن ، تیسرا میچ کوالیفائر کے خلاف 20 جون کو ساؤتھمپٹن ، چوتھا آسٹریلیا کے خلاف 23 جون کو ہیڈنگلے لیڈز جبکہ کا آخری گروپ میچ 27 جون کو کوالیفائر کے خلاف برسٹل کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلے گا۔ پہلا سیمی فائنل 30 جون اور دوسرا 2جولائی کو ہوگا۔ دونوں میچ اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ ورلڈ کپ کا فائنل5 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات