34 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمیرب علی نے عاصم اظہر سے بریک اپ پر خاموشی توڑ دی

میرب علی نے عاصم اظہر سے بریک اپ پر خاموشی توڑ دی


—فائل فوٹوز

میرب علی نے عاصم اظہر سے بریک اپ پر خاموشی توڑ دی، سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا کہ اللّٰہ میرے دل کی بات جانتا ہے، وہی کافی ہے۔

اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر میرب علی نے معروف گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ علیحدگی پر ایک مختصر مگر معنی خیز پیغام اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا ہے، یہ پہلا موقع ہے جب میرب نے علیحدگی پر براہ راست بات کی ہے۔

میرب علی نے انسٹاگرام پر 2 اسٹوریز پوسٹ کیں جس میں انہوں نے کہا کہ اللّٰہ میرے دل کی بات جانتا ہے، بس وہی میرے لیے کافی ہے۔

 انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اور اسٹوری میں گلدستہ نظر آ رہا ہے، پھولوں کے ساتھ ایک چھوٹا سا نوٹ کارڈ بھی رکھا ہے، جس پر حوصلہ افزا اور روح پرور پیغام درج ہے۔

یہ پیغام حضرت علی علیہ السلام کا قول ہے جو مشکل وقت میں امید اور صبر کی علامت کے طور پر دیا جاتا ہے۔

میرب علی نے عاصم اظہر سے بریک اپ پر خاموشی توڑ دی

میرب علی نے عاصم اظہر سے بریک اپ پر خاموشی توڑ دی

جیسے ہی یہ اسٹوریز سامنے آئیں، سوشل میڈیا پر مختلف آراء دیکھنے کو ملیں۔

کچھ صارفین نے میرب کی خاموشی کو وقار اور وقعت قرار دیا جبکہ کچھ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ توجہ حاصل کرنے کی کوشش ہے، انفلوئنسرز خود اپنی زندگی سوشل میڈیا پر لاتے ہیں، پھر پرائیویسی کی شکایت کیوں؟ یہ ہمدردی سمیٹنے کا طریقہ لگتا ہے۔

واضح رہے کہ میرب اور عاصم 3 سال تک ایک ساتھ نظر آتے رہے اور مداحوں نے انہیں ایک خوبصورت جوڑی کے طور پر پسند کیا، مگر حال ہی میں عاصم اظہر کی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ان کے بریک اپ کی خبر سامنے آئی، جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، دونوں جانب سے علیحدگی کی وجوہات پر مکمل خاموشی رہی، جس پر مداح سوالات کرتے رہے۔

بریک اپ کے بعد بھی میرب کئی تقریبات میں نظر آئیں، دوستوں کے ساتھ وقت گزارتی دکھائی دیں اور پیشہ ورانہ مصروفیات میں بھی فعال دکھائی دے رہی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات