37 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمحرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس

محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس


آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی—فائل فوٹو

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ جلوس اور امام بارگاہوں کی سرویلنس کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں۔

آئی جی اسلام آباد کی زیرِ صدارت محرم الحرام کی سیکیورٹی کے سلسلے میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ تمام سینئر افسران امام بارگاہوں، جلوسوں کے روٹس اور مجالس کی جگہوں کا دورہ کریں اور ضلع بھر میں سرچ اینڈ کومنگ و انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ افسران امام بارگاہوں اور اسکاؤٹس کے منتظمین سے ملاقات کریں۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ جلوسوں کے روٹس کے اطراف میں جھاڑیوں کی صفائی کی جائے گی۔

آئی جی اسلام آباد نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کے لیے سیف سٹی میں خصوصی کنٹرول روم ہو گا اور مؤثر نگرانی کے لیے ڈرون اور کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات