34 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹ’فادرز ڈے پر وش تو بنتی تھی‘، عمیر رانا کی بلال عباس...

’فادرز ڈے پر وش تو بنتی تھی‘، عمیر رانا کی بلال عباس سے چھیڑ چھاڑ


عمیر رانا (دائیں) اور بلال عباس (بائیں) – کولاج فوٹو: فائل

عمیر رانا نے بلال عباس کےلیے دلچسپ پیغام میں شکوہ کیا ہے کہ فادرز ڈے پر وش تو بنتی تھی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے باکمال اداکار عمیر رانا اپنی ورسٹائل اداکاری اور اسٹیج ڈائریکشن کےلیے جانے جاتے ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک مزاحیہ ویڈیو پیغام کے ذریعے بلال عباس کو فادرز ڈے پر وش نہ کرنے پر شکوہ کیا۔

یاد رہے کہ عمیر رانا نے کئی مشہور ڈراموں میں بلال عباس کے والد کا کردار ادا کیا ہے۔ ان ڈراموں میں عمیر رانا نے نوجوان ہونے کے باوجود والد کے کردار کو اس قدر حقیقت سے قریب ادا کیا کہ ناظرین ان کی اداکاری کے معترف ہوگئے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں عمیر رانا نے ہنستے ہوئے کہا، ’سنڈے، منڈے، ٹیوزڈے کئی دن گزر گئے بلال، میں تمہاری فادرز ڈے وش کا انتظار کرتا رہا۔‘

انہوں نے مزید تحریر کیا، ’میں نے اتنی محنت کی، کم از کم ایک وش تو بنتی تھی اور پھر تم پوچھتے ہو آن اسکرین مجھے کیوں مارا؟‘

عمیر رانا کے اس پیغام پر بلال عباس کے مداحوں کا کہنا ہے کہ عمیر رانا نے جس خلوص اور کمال سے والد کا کردار ادا کیا، بلال کو انہیں فادرز ڈے پر وش ضرور کرنی چاہیے تھی۔

دوسری جانب بلال عباس کی فادرز ڈے پر اپنے والد کےلیے پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں انہوں نے جذباتی انداز میں اپنے والد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات