33 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومقومی خبریںزخمیوں کو نکالنے کیلئے بیلچوں سے مٹی ہٹائی گئی، ڈمپر حادثے میں...

زخمیوں کو نکالنے کیلئے بیلچوں سے مٹی ہٹائی گئی، ڈمپر حادثے میں جاں بحق خاتون کے بیٹے کا شکوہ


کراچی میں شارع فیصل، ڈرگ روڈ کے قریب راشد منہاس روڈ پر ریت سے بھرا ڈمپر گاڑی پر الٹنے سے جاں بحق ہونے والی خاتون شاہینہ کے بیٹے کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد انتظامیہ نے بھی غفلت دکھائی، زخمیوں کو نکالنے کیلئے بیلچوں سے ریت ہٹائی گئی۔

متوفی خاتون شاہینہ کے بیٹے سعود نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں بتایا کہ ہم اسکیم 33 کے رہائشی ہیں، بفر زون سے حاجیوں کو لینے پورا خاندان ایئر پورٹ جا رہا تھا، تمام لوگ مختلف گاڑیوں میں سوار تھے۔

سعود کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی سب سے آگے تھی، سی او ڈی کے مقام پر حادثہ پیش آیا، حادثے کے بعد انتظامیہ نے بھی غفلت دکھائی، زخمیوں کو نکالنے کے لیے بیلچوں سے مٹی ہٹائی گئی۔

متوفیہ کے بیٹے نے کہا کہ میں متعلقہ اداروں اور آئی جی سندھ سے کہوں گا کہ اب حادثات بہت ہو گئے ہیں، حادثے کے ذمے دار ڈرائیو کو گرفتار کیا جائے تاکہ کسی اور کے ساتھ اس طرح کا حادثہ پیش نہ آئے۔

واضح رہے کہ راشد منہاس روڈ پر ریت سے بھرا ڈمپر گاڑی پر الٹنے سے خاتون اور بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔

ٹریفک پولیس نے تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈمپر پر ریتی بجری لوڈ تھی، ڈرگ روڈ کے قریب ڈمپر کی ٹائی راڈ ٹوٹ گئی، جس سے ڈمپر بے قابو ہو کر ڈبل کیبن گاڑی پر الٹ گیا۔

تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، متاثرہ گاڑی اورڈمپر کو تحویل میں لے کر شارع فیصل تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات