37 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹجانی ڈیپ نے ایک بار پھر کیپٹن جیک اسپیرو کا روپ دھار...

جانی ڈیپ نے ایک بار پھر کیپٹن جیک اسپیرو کا روپ دھار لیا


تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

جانی ڈیپ نے ایک بار پھر بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی، جیک اسپیرو بن کر اسپین کے اسپتال پہنچ گئے۔

ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ نے ایک بار پھر اپنے مشہور کردار کیپٹن جیک اسپیرو کا روپ دھار لیا، لیکن اس بار یہ کسی فلم کے لیے نہیں بلکہ اسپین کے اسپتال میں بیمار بچوں کو خوش کرنے کے لیے تھا۔

62 سالہ ڈیپ نے میڈرڈ کے چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا، جہاں وہ ہر کمرے میں گئے، بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور خوشیاں بانٹیں، وہ ان دنوں اسپین میں اپنی نئی فلم ڈے ڈرنکر کی شوٹنگ کے لیے موجود ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب جانی ڈیپ نے جیک اسپیرو بن کر اسپتال کا دورہ کیا ہو، ستمبر 2024ء میں بھی وہ سین سبسٹین کے اسپتال میں بچوں سے ملے تھے۔

اس کے علاوہ وہ وینکوور، پیرس، لندن، برسبین (آسٹریلیا) اور کئی امریکی شہروں کے اسپتالوں میں بھی بچوں کی دلجوئی کےلیے یہی روپ دھار چکے ہیں۔

جانی ڈیپ نے 2003ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’پائریٹس آف دا کیریبین: دا کرس آف دی بلیک پرل‘ میں پہلی بار کیپٹن جیک اسپیرو کا کردار ادا کیا تھا، اس کے بعد وہ اس کردار میں مزید چار فلموں میں جلوہ گر ہوئے۔

ان کا یہ کردار دنیا بھر میں بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہوا اور اب وہ حقیقی زندگی میں بھی اسی کردار کو انسانیت کی خدمت کےلیے استعمال کر رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات