37 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںتہران میں 8 ڈرونز سے لدا ٹرک پکڑا گیا

تہران میں 8 ڈرونز سے لدا ٹرک پکڑا گیا


—تصویر بشکریہ ایرانی میڈیا

ایران کے دارالحکومت تہران میں 8 ڈرونز سے لدا ایک ٹرک پکڑا گیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق جنوب مغربی تہران کے علاقے پشوا میں ڈرون فیکٹری پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران یہ ڈرون پکڑے گئے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی خفیہ تنظیم موساد کی جانب سے ایران میں بنایا گیا خفیہ ڈرون اڈا پکڑے جانے کا انکشاف بھی ہوا تھا۔

دوسری جانب ایران نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا۔ اصفہان میں گرائے گئے اسرائیل کے ہرمس نائن ہنڈریڈ ڈرون کی کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔

ادھر اسرائیلی فوج نے اپنا ڈرون مار گرائے جانے کی تصدیق کر دی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات