39 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںتازہ ایرانی میزائل حملے پر نیتن یاہو آگ بگلولہ ہوگئے

تازہ ایرانی میزائل حملے پر نیتن یاہو آگ بگلولہ ہوگئے


ایران کے تازہ میزائل حملوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آپے سے باہر ہوگئے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایرانی ظالموں کو اسپتال پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ایرانی میزائلوں نے سروکا اسپتال اور وسطی اسرائیل میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر آج صبح بھی تازہ حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملہ حالیہ حملوں سے زیادہ بڑا تھا، اس حوالے سے کم از کم 6 علاقوں میں میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق میزائل حملے کے بعد متعدد مقامات پر شدید نقصان ہوا ہے اور 20 سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ ملبے تلے لوگوں کے دبے ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی فوج کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائلوں نے شہری آبادی میں مراکز کو نشانہ بنایا ہے، جنوبی اسرائیل میں ساروکا اسپتال پر میزائل براہ راست ٹکرایا ہے۔

ساروکا اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں اسپتال کے مختلف حصوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ آج ہوئے تازہ حملوں میں اسرائیلی فوجی کمانڈ، انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر اور انٹیلی جنس کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات