بینک آف انگلینڈ نے شرح سود 4.25 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق 9 رکنی مانیٹری کمیٹی میں سے 6 نے شرح برقرار اور تین نے کمی کے حق میں ووٹ دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق غذائی اشیاء اور پیٹرول کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے سبب شرح سود برقرار رکھنے کیلئے دباؤ تھا۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں مئی میں غذائی اشیاء کی قیمتوں میں 4.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔