پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ میں اپنے پہلے بگ بیش سیزن میں برسبین ہیٹ کو جوائن کرنے کیلئے پُرجوش ہوں۔
برسبین ہیٹ نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے اکاؤنٹ پر شاہین شاہ آفریدی کا بیان ویڈیو جاری کیا ہے۔
ویڈیو بیان میں شاہین آفریدی نے کہا کہ گابا میں بولنگ کرنا ہمیشہ ہی اسپیشل رہا ہے۔
شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ بی بی ایل کے اس سیزن میں برسبین ہیٹ کے تمام فینز سے ملنے کے لیے بےتاب ہوں، بہت جلد ملاقات ہو گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد رضوان، حسن علی اور شاداب خان بھی بگ بش لیگ (بی بی ایل) کا حصہ بن گئے۔
شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب ہوئے ہیں۔
فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو برسبین ہیٹ نے منتخب کر لیا ہے۔