ای کامرس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ای کامرس پر 18 فیصد ٹیکس کسی صورت قبول نہیں، حکومت نے یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو لاکھوں افراد کا روزگار خطرے میں پڑ جائے گا۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیجیٹل کمیونٹی کے نمائندوں کا ای کامرس پر مجوزہ ٹیکس اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیاں ای کامرس کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہیں۔
ای کامرس کے ماہر ثاقب اظہر کا کہنا تھا کہ وہ 15 سال سے اس انڈسٹری سے وابستہ ہیں، اس انڈسٹری کی راہ میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، ای کامرس کی کوئی وزارت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ای کامرس ہی واحد انڈسٹری ہے جو 17 فیصد سالانہ ترقی کر رہی ہے، اس پر 18 فیصد ٹیکس لگا کر ترقی کا عمل روکا جا رہا ہے۔