33 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران پر اسرائیلی حملوں کے خلاف امریکا میں احتجاجی مظاہرے، اسرائیل مخالف...

ایران پر اسرائیلی حملوں کے خلاف امریکا میں احتجاجی مظاہرے، اسرائیل مخالف نعرے


تصویر سوشل میڈیا۔

ایران پر اسرائیلی حملوں کے خلاف امریکا میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق واشنگٹن میں ایرانی اور فلسطینی پرچم لہراتے لوگوں نے وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں آرتھوڈوکس یہودیوں نے بھی شرکت کی۔ 

 خبر ایجنسی کے مطابق نیویارک شہر میں بھی سینکڑوں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل سے مشرق وسطیٰ میں فوجی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا۔

روس نے ایک بار پھر امریکا کو خبردار کردیا کہ امریکا، اسرائیل ایران تنازع میں فوجی مداخلت سے گریز کرے۔

ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی شہر بوشہر میں جوہری پلانٹ میں روسی ماہرین کام کر رہے ہیں اور بوشہر میں ایران کا واحد فعال جوہری پاور پلانٹ ہے۔

روس نے اسرائیل سے ایرانی شہر بوشہر پر فضائی حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے نطنز اور اصفہان کے ساتھ ساتھ بوشہر میں بھی جوہری تنصیب کو نشانہ بنایا ہے اور ایران میں مزید جوہری تنصیبات پر حملے جاری ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات