33 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران نہیں اسرائیلی حکومت نے خونریزی کا آغاز کیا، عباس عراقچی

ایران نہیں اسرائیلی حکومت نے خونریزی کا آغاز کیا، عباس عراقچی


عباس عراقچی (فائل فوٹو)۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ یہ ایران نہیں بلکہ اسرائیلی حکومت ہے جس نے خونریزی کا آغاز کیا۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیلی جنگی مجرم ہے جو اسپتالوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، اسرائیل کی غیر قانونی جنگ میں اب تک سیکڑوں بے گناہ ایرانیوں کو بے دردی سے قتل کیا جا چکا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہماری فوج ایرانی عوام کو نشانہ بنانے والے مجرموں کو نشانہ بناتی رہیں گی جب تک وہ اپنی جارحیت بند نہ کریں اور اپنے جرائم کی قیمت نہ چکائیں۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ آج ہماری طاقتور مسلح افواج نے انتہائی درستگی سے اسرائیلی فوجی کمان، کنٹرول سینٹر، انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر اور ایک اور اہم ہدف کو نشانہ بنایا۔

انھوں نے کہا کہ دھماکے کی شدت سے سوروکا ملٹری اسپتال کے ایک چھوٹے سے حصے کو معمولی نقصان پہنچا، اسپتال پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا یہ اسپتال غزہ میں جاری نسل کشی میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات