31 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران معاملہ بات سے حل کرنے کی کوشش، خبر ایجنسی

ایران معاملہ بات سے حل کرنے کی کوشش، خبر ایجنسی


امریکی صدر کے سنسنی خیز بیانات کے بعد ایران معاملہ بات سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران سے جرمنی، فرانس اور برطانیہ کی بات چیت جمعہ کو ہو گی، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شریک ہوں گے۔

خبر ایجنسی  کا کہنا ہے کہ مذاکرات کیلئے امریکی رضامندی شامل ہے، مذاکرات جینیوا میں ہوں گے جس کے بعد ماہرین کی سطح پر اسٹرکچرڈ ڈائیلاگ کیا جائے گا۔

دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی عہدے داروں سے ایران کے معاملے پر بات ہوئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی، ایران پر حملوں سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے جوہری ہتھیار ایران کے ہاتھ آئیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات