کراچی (اسٹاف رپورٹر) اولمپئن جیولن تھرور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ پچاس سال کے بعد ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کو گولڈ میڈل ملا، اب ورلڈ چیمپئن شپ ہدف ہے۔ میری وجہ سے جب بھی پاکستان کا نام بلند ہوتا ہے مجھے خوشی ہوتی ہے، دعا کریں کہ مزید کامیابی حاصل کروں، محنت کر رہا ہوں۔ بدھ کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے، ایشین چیمپئن شپ میں جو غلطیاں ہوئیں ان پر کام کر رہا ہوں۔ ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ نے کہا ہے کہ سوئٹزر لینڈ کے مقابلے کے بعد انگلینڈ میں ٹریننگ کریں گے، پولینڈ میں سیزن کی آخری ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کریں گے۔