33 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا اسرائیل کے ساتھ شامل ہوا تو ہمارے پاس جوابی کارروائی کے...

امریکا اسرائیل کے ساتھ شامل ہوا تو ہمارے پاس جوابی کارروائی کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا، ایران


ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی(فائل فوٹو)۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے کہا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ شامل ہوا تو ہمارے پاس جوابی کارروائی کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جہاں بھی ضروری اہداف ہوں گے وہاں جوابی کارروائی کریں گے۔ 

مجید تخت روانچی نے کہا ہم اپنے دفاع میں کارروائی کر رہے ہیں۔ جوہری مذاکرات کا اگلا دور شروع ہونے سے دو دن پہلے ہی جارحیت شروع کی گئی، مذاکرات کے درمیان حملے کرنا دھوکا اور ہمارے اعتماد سے غداری ہے۔ 

مجید تخت روانچی نے کہا کہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے ہم کسی کے پاس نہیں جا رہے، ہم صرف اپنا دفاع کر رہے ہیں ہم نے ہمشہ سفارت کاری کو فروغ دیا ہے۔ 

انھوں نے کہا ہم دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات نہیں کر سکتے، ہمارے لوگوں پر بمباری رُکنے تک ہم بات چیت نہیں کر سکتے۔ ہم بھیک نہیں مانگ رہے صرف اپنا دفاع کر رہے ہیں، جارحیت کے مقابلے کے لیے ایرانی معاشرے میں یکجہتی مضبوط ہوگئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات