اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیلی فضائی دفاع میں تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹی وی جاری ویڈیو بیان میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو کہ اسرائیل کے بہترین دوست ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں امریکی صدر کا اسرائیل کی طرف ہونے اور اسرائیل کی فضا کو سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اسرائیلی صدر نے مزید کہا کہ ہم مسلسل رابطے میں ہیں، گزشتہ رات بھی ہماری بات چیت ہوئی۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ امریکا مداخلت کرتا ہے تو اپنی دفاعی صلاحیت استعمال کریں گے، حملہ آوروں کو سبق سکھائیں گے۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کاظم غریب آبادی نے کہا کہ امریکا اسرائیلی جارحیت روکنا نہیں چاہتا تو کم از کم اس میں شامل بھی نہ ہو، ہم نے کبھی کوئی جنگ شروع نہیں کی اور نہ کبھی تنازع کو بڑھایا۔