28 C
Lahore
Wednesday, June 18, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیواٹس ایپ صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر...

واٹس ایپ صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر متعارف


میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین اب ایک نئے چیٹ جی پی ٹی فیچر سے براہ راست استفادہ اٹھا سکیں گے۔

میٹا کی ذیلی ایپ نے 2024 کے آخر میں مشہور اے آئی پلیٹ فارم کو بطور مفت چیٹ بوٹ شامل کیا تھا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین سوالات پوچھ سکتے ہیں۔

اب کوئی بھی صارف ایک کوڈ لکھ کر واٹس ایپ کے لیے چیٹ جی پی ٹی تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے صارف کو 1-800-CHATGPT کو بطور کانٹیکٹ ایڈ کرنا ہوگا۔

لیکن اب اوپن اے آئی نے واٹس ایپ پر اس فیچر کو مزید بہتر کیا ہے اور اس سے تصاویر بنائی جا سکیں گی۔

صارفین ایسا دو طریقوں سے کر سکتے ہیں: ایک طریقہ لکھ کر مطلوبہ تصویر حاصل کرنا ہے جبکہ دوسرا طریقہ کیمرا رول سے تصویر اپ لوڈ کر کے اس میں تبدیلی لانا ہے۔

وہ صارفین جن کا چیٹ جی پی ٹی پر اکاؤنٹ نہیں ہے وہ میسجنگ پلیٹ فارم پر روزانہ ایک تصویر بنا سکیں گے، اس کے لیے مزید تصاویر کے لیے چیٹ جی پی ٹی اکاؤنٹ کو جوڑنے کا آپشن بھی دیا گیا ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات