ملک میں رواں ہفتے مسلسل تیسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 245 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 59 ہزار 55 روپے ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 925 روپے کم کرکے 3 لاکھ 7 ہزار 831 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کابھاؤ 20 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 378 ڈالر فی اونس ہے۔