غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے 30 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ سول ڈیفنس ترجمان کے مطابق وسطی غزہ میں خوراک کے لیے قطار میں لگے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 11 فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔
ترجمان کے مطابق غزہ میں گھروں اور بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بھی حملے کیے گئے، جس سے 19 فلسطینی شہید ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ میں امداد کے منتظر 70 فلسطینیوں کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کیا۔ گزشتہ روز غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 89 فلسطینی شہید ہوئے۔