37 C
Lahore
Wednesday, June 18, 2025
ہومقومی خبریںعبداللّٰہ شاہ غازیؒ کے 1295ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات کا...

عبداللّٰہ شاہ غازیؒ کے 1295ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز


—فائل فوٹو

سندھ کے معروف صوفی بزرگ عبداللّٰہ شاہ غازیؒ کے 1295ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ عرس کا افتتاح قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاہ نے کیا۔

 انہوں نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، دعا مانگی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ 

محکمہ اوقاف کے مطابق تین روزہ عرس میں شرکت کےلیے ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

حضرت عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کو گزشتہ رات غسل دیا گیا تھا۔

 تین روزہ تقریبات کے دوران محفل سماع، محفل نعت اور محفل میلاد کا اہتمام کیا جائے گا۔ 

انتظامیہ نے کہا کہ دوسرے روز میئر کراچی مرتضی وہاب آئیں گے جبکہ تیسرے اور آخری روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ مزار پر حاضری دیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات